کوروناکے بڑھتے کیسز: سندھ میں ایک بار پھر پابندیاں سخت
کراچی :کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے ایک بار پھر صوبے میں پابندیاں سخت کردیں،6اپریل سے شادی سمیت ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی جبکہ تجارتی سرگرمیاں بھی صبح 6سے رات 8بجے تک محدود کردی گئیں۔
کرونا وائرس کی خطرناک ترین تیسری لہر نے دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد وائرس کا شکار ہورہے ہیں،سندھ حکومت نے کورونا کو روکنے کیلئے صوبے میں 6اپریل کے بعد سے 11اپریل تک نئی پابندیاں لگادیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں اب کسی سماجی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی، شادی کرنی ہے تو بس سادگی سے نکاح کریں کیونکہ 6 اپریل کے بعد شادی کی بھی کوئی تقریب نہیں ہوگی۔
دفاترمیں50فیصد عملہ کام کرےگا، تجارتی سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گی، ریسٹورنٹ کے اندر کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 10 بجے تک ہوگی۔
تمام پارکس، سینماز اور مزارات بھی بند ہوں گے، جن علاقوں میں کیسز کی شرح 8 فیصد سے بڑھی وہاں ایس او پی مزید سخت ہوں گے، نئی پابندیوں کا اطلاق 11 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔
Comments are closed on this story.