Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار...
شائع 31 مارچ 2021 10:29pm

سی ٹی ڈی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوٕں کی شناخت عبدالکریم اور عبد الباسط کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروٕں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دوران کارروائی دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

CTD