شوکت ترین کو نیا مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان
وفاقی کابینہ میں حماد اظہرکے بعد شوکت ترین کو نیا مشیر خزانہ لیے جانے کا امکان ہے، وزارت اطلاعات اور آبی وسائل کی وزارتوں کے قلمدانون کا فیصلہ بھی تاحال نہ ہوسکا ، ائندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا امکان ہے۔
موجود حکومت کے ڈھائی سال کے عرصے میں ابتک وزارت خزانہ کے دو وزیر تبدیل کے جاچکے ہیں، اسد عمر سے وزارت واپس لی گئی تو حکومت نے عبدالحفیظ شئخ کو مشیر خزانہ کتے عہدے پر تعینات کیا۔
تاہم چند روز قبل وزیراعظم نے حفیظ شیخ سے عہدہ واپس لے لیا اور وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہرکو انکی جگہ اضافی طور پر وزیر خزانہ کا چارج دیدیا گیا ہے۔ حماد اظہر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔
سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ میں اہم عہدہ دئیےجانے کا امکان ہے،شوکت ترین حماد اظہر کے ساتھ مشیر خزانہ کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔
شوکت ترین نے فوری طور پر مشیر خزانہ کا عہدہ لینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نیب کیسز کی اپیلوں پرفیصلہ نہیں ہوتا عہدہ نہیں لونگا۔
وزارت اطلاعات، آبی وسائل سمیت متعدد وزارتوں مین تبدیلیوں کا امکان ہے جس کے لیے وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے۔ ایم کیو ایم ، بلوچستان عوامی پارٹی ، کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کے ھوالے سے بھئی بات چیت جاری ہے۔ امکان ہے کہ مشاورت مکمل ہونے کے فوری بعد کابینہ میں ردو بدل کر دیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.