پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرول ایک روپے پچپن پیسے فی لیٹر سستا۔ پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو دس روپے پینتیس پیسے مقرر۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرول ایک روپے پچپن پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے فی لیٹرسستا کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپےپچپن پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 8 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82روپے 6 پیسے اورلائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 79 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 اپریل تک نافذ العمل رہیں گی ۔
Comments are closed on this story.