Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے...
شائع 31 مارچ 2021 06:34pm
کاروبار

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔

لندن مارکیٹ میں سونے کی قیمت بیالیس ڈالر کمی سے سولہ سو پچاسی ڈالر فی اونس ہوگئی، اس کمی کا اثر پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی دیکھا گیا، جہاں دس گرام سونے کا بھاؤ چوبیس سو ایک روپے کمی سے اٹھاسی ہزار دو سو بیس روپے ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت اٹھائیس سو روپے کم ہوگئی، سونا فی تولہ ایک لاکھ دوہزار نو سو روپے میں فروخت کیا گیا ۔

سونا