Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ولی عہد کا یمن کو 42 کروڑ ڈالر کا مفت تیل فراہم کرنے کا اعلان

ریاض :سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یمن کو 42 کروڑ ڈالر کا مفت تیل...
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2021 11:27am

ریاض :سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یمن کو 42 کروڑ ڈالر کا مفت تیل فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے یمن کے صدر منصورہادی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

گفتگو کے دوران ولی عہد نے یمنی حکومت کی ہرممکن مدد جاری رکھنے اور یمنی عوام کی مشکلات کم کرنے میں آئینی حکومت کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے یمنی حکومت کو جنگ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر کو کے پروگرام کے تحت 42 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت ک تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

دونوں رہنماؤں کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں یمن کی موجودہ صورتحال اوریمن کے بحران کے حل کیلئے سعودی عرب کی طرف سے پیش کردہ امن منصوبے، تنازع کے سیاسی حل اور حوثی باغیوں کی دہشتگردانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یمنی صدر نے سعودی عرب کی طرف سے یمن بحران کےحل کیلئے پیش کردہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے یمن میں دیر پا امن کےقیام اور استحکام کیلئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر خدمات انجام دیں ہیں۔

Saudi Arabia

Saudi Crown Prince

Riyadh

yemen

Mohammad Bin Salman