Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر کی "نایاب" تصویر دیکھ کر شنیرا اکرم بھی حیران پریشان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر ...
شائع 31 مارچ 2021 10:02am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اپنے شوہر کی ایک ماضی کی تصویر کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’آج صبح جب میں نے ٹوئٹر چیک کیا تو سب سے پہلی نظر آنے والی چیز میرے شوہر کی تصویر ہے جو انڈروئیر پہنے ہوئے ہیں، کیا یہ نارمل ہے؟‘

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی وائرل تصویر حال ہی میں بھارتی پریزینٹر اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی پسندیدہ یادگار قرار دیا تھا۔ گوتھم بھیمانی کا کہنا تھا کہ یہ میری اور وسیم اکرم کی پہلی ملاقات تھی جب پاکستانی اور بھارتی ٹیم نے پول میں ہولی کھیلی۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے بھیمانی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ناصرف ہولی کی مبارکباد دی تھی بلکہ یہ بھی بتا دیا کہ یہ تصویر پاکستانی ٹیم کے 1987ءمیں بھارت کے دورے کے دوران لی گئی تھی۔

Wasim Akram

Shaniera Akram

Pictures