Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ نوشین علی نے بھارتیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ نوشین علی سردار نے بھارتیوں کا اصل...
شائع 31 مارچ 2021 08:47am

بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ نوشین علی سردار نے بھارتیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

ڈراما سیریل "کثوم" میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ٹی وی کی معروف مسلمان اداکارہ نوشین علی سردار نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ رشتہ کرانے والی خاتون نے ان کا رشتہ کروانے سے صرف اس لیے انکار کیا کیونکہ وہ ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

نوشین نے کہا لاک ڈاؤن کے دوران میرے گھروالوں نے مجھ پر زور دیا کہ میں رشتہ کرانے والی کسی سائٹ پر اپنے کوائف بھیجوں لیکن میں کسی سے ملنے نہیں جا سکی۔ لہذا میرے گھر والوں نے انڈین میچ میکنگ شو کی مشہور شادی کرانے والی صائمہ تپاریا المعروف صائمہ آنٹی کے پاس جانے کا سوچا۔ لیکن ہم اس وقت صدمے کی کیفیت میں چلے گئے جب صائمہ تپاریا نے منع کر دیا۔

نوشین نے کہا یہ 2021 ہے اور ہاں میں مسلمان ہوں تو کیا ہوا لیکن مجھے بھی معاشرے میں مساوی حقوق حاصل ہیں۔ اسی انٹرویو میں نوشین نے مزید بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہیں مذہب کی وجہ سے بھارت میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہو بلکہ اس سے قبل انہیں مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں گھر دینے سے منع کر دیا گیا تھا کیونکہ وہاں لوگ مسلمانوں کو گھر یا فلیٹس دینے کے حق میں نہیں تھے۔

اداکارہ نوشین نے کہا ہر مذہب کا احترام کرنا بہت ضروری ہے اگر کوئی معاشرہ اپنے افکار میں اتنا سخت ہو جائے گا تو وہاں رہنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

Islamophobia

Narendra Modi

BJP

Hindutva regime

Indian Actress