Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی : سی ٹی ڈی کی کارروائی،4 دہشتگرد گرفتار

انسداد دہشتگردی فورس نے روالپنڈی میں کارروائی کی ہے اور چار...
شائع 30 مارچ 2021 11:02pm

انسداد دہشتگردی فورس نے روالپنڈی میں کارروائی کی ہے اور چار دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد راولپنڈی دھماکے میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی نے راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی میں ہینڈ گرنیڈ پھینکنے اور حساس اداروں پر حملے میں ملوث چار دہشتگردوں کو روالپنڈی کے علاقے سے گرفتارکرلیا ہے۔

دہشتگردوں کے قبضے سے چل بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی دھماکے کی جگہ سے اکٹھے کیے گئے شواہد کی روشنی میں دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشتگرد پہلے کالعدم تنظیم کے ساتھ مل کر کاروائیاں کرتے تھے اور اب رقم کے لالچ میں مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں نے آئندہ حساس اداروں کے افسران اور دفاتر پر حملہ کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔

CTD