Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی سفیر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورچینی سفیرکے درمیان ملاقات...
شائع 30 مارچ 2021 10:06pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورچینی سفیرکے درمیان ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونےوالی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔

چینی سفیر نے خطےمیں امن واستحکام اورافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کورونا کے خلاف جدوجہدمیں چین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجودتھے۔

COAS

General Qamar Javed Bajwa

Chinese Ambassador