'حکومت نے 3 سال میں 3 وزیر خزانہ تبدیل کیے'فیصلہ آپ کا میں بات چیت
پی پی رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ حکومت نے3سال میں 3وزیرخزانہ تبدیل کرلئے۔
یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
چوہدری منظور نے کہا کہ صداقت عباسی بہتراندازمیں وزارت سنبھال سکتےہیں۔
چوہدری منظور نے مزید کہا کہ حکومت سے ٹیکس اکھٹا نہیں ہورہا، سندھ حکومت نے اپناٹیکس ہدف حاصل کرلیا۔
چوہدری منظورکا کہنا تھا کہ حکومت سیلزٹیکس نہیں لےسکتی توصوبوں کےدےدے۔
اس موقعے پر ایف بی آر کے سابق سربراہ شبر زیدی نے کہا کہ میری رائےمیں حفیظ شیخ کومہنگائی پرنہیں ہٹایاگیا۔
شبرزیدی نے دعویٰ کیا کہ حفیظ شیخ نےخودکسی اورکوآزمانےکا کہاہوگا۔
شبرزیدی نے مزید کہا کہ ناکامی خان صاحب کی نہیں،کامیابی مافیازکی ہے، ٹیکس کلیکشن بڑھنےسےمسائل حل نہیں ہونگے، این ایف سی بڑا مسئلہ ہے۔
Comments are closed on this story.