Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کا مودی کو جوابی خط

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو جوابی خط...
شائع 30 مارچ 2021 08:13pm

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو جوابی خط لکھا ہے ۔ خط میں وزیراعظم عمران خان نےیوم پاکستان پرمبارکبادپربھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

خط میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہم تمام ہمسایہ ممالک سےپرامن اورتعاون پرمبنی تعلقات چاہتےہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ دیرپاامن واستحکام کےلئےکشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کاحل ضروری ہے۔

خط میں انہوں نے مزید لکھا کہ تعمیری اور نتیجہ خیزمذاکرات کےلئےسازگارماحول پیداکرناضروری ہے۔

خط میں کوویڈ19کےخلاف بھارت کےعوام کےلئےنیک خواہشات کااظہار بھی کیا گیا۔

imran khan