Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بھارت سے تعلقات کی بہتری کی کوشش ہونی چاہیئے'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اوربھارت میں تعلقات...
شائع 30 مارچ 2021 07:18pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اوربھارت میں تعلقات کی بہتری کے لیے کوشش ضرور ہونی چاہیے۔ سرحدوں پرفوج کافوج سے ہی رابطہ ہوتاہے ۔ تبدیلی بہت بڑا اقدام ہوتاہے ، دیکھتے ہیں کل پرسوں تک کیا ہوتا ہے ۔ عثمان بزدار کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آرہی ۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سیف سٹی ہیڈکوارٹراسلام آباد دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 کی 25گاڑیاں اور ایگل سکواڈ اسلام آباد میں لارہے ہیں ۔ چینی اسکینڈل کو میں نہیں دیکھ رہا ۔ تبدیلی بہت بڑا ایکشن ہوتا ہے ۔ حکومت نے کچھ نہیں کیا ۔ پی ڈی ایم خود ہی ہینڈل ہوگئی ۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزادار نہیں جا رہے ہیں ۔ کوئی عدم اعتماد نہیں آرہی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ کی سطح پربھارت سے رابطہ نہیں ہوتا جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن نہیں ہوگا ۔

Sheikh Rasheed