Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر دوسال کی کم ترین سطح پر آگیا

ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے باعث انٹربینک میں ڈالر دو سال کی...
شائع 30 مارچ 2021 06:25pm
کاروبار

ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے باعث انٹربینک میں ڈالر دو سال کی کم سطح ایک سو ترپن روپے ستر پیسے پر اگیا،

رواں سال اب تک امریکی کرنسی کی قیمت میں چھ روپے تیرہ پیسے کی نمایاں کمی ہوئی، لیکن اشیا کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ آئی، شہری کہتے ہیں جب ڈالر بڑھتا ہے تو مہنگائی بھی بڑھ جاتی ہے، اب ڈالر سستا ہونے کا فائدہ کیوں نہیں مل رہا۔

ڈالر کی بادشاہت کا خاتمہ بتدریج ہورہا ہے اور پاکستانی روپیہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے۔

رواں ماہ ڈالر کی قیمت چار روپے تینتیس پیسے اور رواں سال چھ روپے تیرہ پیسے کم ہوئی، لیکن اس کا فائدہ عوام کو نہ پہنچ سکا۔

شہری کہتے ہیں اب تو ڈآلر سستا ہے پھر مہنگائی کم کیوں نہیں ہورہی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد نہ صرف پاکستان کا درآمدی بل کم ہوگیا، بلکہ بیرونی قرضوں میں بھی اربوں روپے کمی ہوگئی۔

سونا

ڈالر

pakistani rupee

currency trading