Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو قرنطینہ کرلیا

اسلام آباد:سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،جس...
شائع 30 مارچ 2021 01:28pm

اسلام آباد:سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ملک میں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے اپنے پنجے گاڑھنا شروع کردئیے ، صدرمملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بعد سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ،حفیظ شیخ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے والےحماد اظہر نے حفیظ شیخ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز ہی حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے ہٹایا ہے اور ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

coronavirus

اسلام آباد

corona test

Positive

Hafeez Shaikh