Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے'

پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے...
شائع 29 مارچ 2021 10:34pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کو پی ڈی ایم کی کامیابی قرار دے دیا۔

اپنے ردعمل میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا وزیرخزانہ کو عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ شیخ کو عہدے پر رہنےکے لیے سینیٹ الیکشن جیتنا ضروری تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست نے ان کا عہدے پر رہنا ناممکن بنایا۔

بلاول نے مزید کہا کہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا مطلب ہے کہ حکومت نے اعتراف کرلیا کہ ناکام پالیسیوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

PDM

Bilawal Bhutto

PPP Chairman