Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حفیظ شیخ اب کونسی فلائٹ سے باہر جارہے ہیں'فیصلہ آپ کا میں بات چیت

لیگی رہنما محمد زبیر نے سوال پوچھا ہے کہ اب حفیظ شیخ کونسی فلائٹ...
شائع 29 مارچ 2021 08:18pm

لیگی رہنما محمد زبیر نے سوال پوچھا ہے کہ اب حفیظ شیخ کونسی فلائٹ سے باہر جارہے ہیں؟ ہمیں صرف خان صاحب کے جانے کا انتظار ہے۔ محمد زبیر نے یہ بات آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات کرتے ہوئے کہی۔

محمد زبیر نے کہا کہ حفیظ شیخ سینیٹ کا الیکشن بھی ہارچکے تھے،

لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ ہمیں صرف خان صاحب کی حکومت جانے کا انتظار ہے۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ 4 تاریخ کا اجلاس ہے، پیپلزپارٹی نے وضاحت کرنی ہے۔

اس موقعے پر پی پی رہنما نازبلوچ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد ہی بلاول بھٹو نے رکھی تھی،۔

ناز بلوچ کاکہنا تھا کہ حفیظ شیخ کو ہٹانے کی وجہ مہنگائی بتائی گئی ہے،

نازبلوچ کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ہر سیاسی جماعت کا سوچنے کا انداز مختلف ہے۔

PPP