Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب، 22 نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔کورونا کاشکار...
شائع 29 مارچ 2021 08:05pm

وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔کورونا کاشکار ہونے کےباعث وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کایہ پہلااجلاس ہوگا۔کابینہ کووڈ ویکسین کی ریٹیل قیمت کی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس کا 22 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کےاجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت پربریفنگ دی جائےگی۔کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور این سی او سی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ اجلاس کا 22 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔پبلک سیکٹرز آرگنائزیشن کے سربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

پی آئی اے سی ایل بورڈ کے چیئرمین،پی او ایف بورڈ کے ممبران کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔رولز بزنس 1973 میں ترمیم کا معاملہ،نیپرا کے ممبران کی تعیناتی بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کریگی،اجلاس میں ڈرگز کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری بھی دی جائے گی۔

pm imran khan

federal cabinet

covid vaccine