Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی سٹہ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ، شوگرملز مالکان کو طلبی کے نوٹس جاری

لاہور:چینی سٹہ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا،فیڈرل انویسٹی...
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2021 01:48pm

لاہور:چینی سٹہ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز، رہنماء پی ٹی آئی جہانگیر ترین اور مونس الہی سمیت تمام شوگرملز مالکان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔

ایف آئی اے لاہور نے چینی سٹہ مافیا کے وٹس ایپ گروپ کے ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد شوگر ملز مالکان کو لاہور آفس طلبی کے نوٹس جاری کردئیے ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی لاہور نے 31 مارچ کو چوہدری شوگرمل میں مریم نواز کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔

رمضان شوگر مل کیلئے حمزہ شہباز کو 02 اپریل، جے ڈی ڈبلیو شوگرملز میں ترین گروپ کو 02 اپریل ، آر واے کے شوگر گروپ میں مونس الہی کو یکم اپریل کو ریکارڈ ہمراہ لانے کا حکم دیا ہے۔

المعیز شوگرمل میں نعمان شمیم خان کو 05 اپریل، مدینہ شوگرمل میں میاں رشیداورمیاں حنیف کو 07 اپریل، حمزہ شوگرمل میں میاں طیب کو 08 اپریل اور تاندلیانوالہ شوگر مل میں ہمایوں اختر کو 12اپریل کو طلب کیا ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شوگر ملز کو یکم نومبر 2020 سے ایف بی آر میں ڈیکلیئرڈ شوگر فروخت کا ریکارڈ ہمراہ لانے کا بھی حکم دیا ہے۔

hamza shahbaz

FIA

Maryam Nawaz

اسلام آباد

sugar mafia

Jahangir Tareen