Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپورمیں مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، 6افراد جاں بحق

خیرپور میں کوٹ لالو مہران ہائے وے پر مسافر وین اور موٹر سائیکل...
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2021 12:37pm

خیرپور میں کوٹ لالو مہران ہائے وے پر مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم کےنتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھری میرواہ فیض گنج کے قریب کوٹ لالو مہران ہائےوے پر تیز رفتارمسافروین نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 5بچوں سمیت6افرادجان سے گئے ،جن میں 3 کی شناخت 25 سالہ امتیازعلی،10سالہ حبدارعلی اور8سالہ علی کےنام سےہوئی۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائےوقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

موٹرسائیکل سوار اسکول کے طلبہ تھےجواسکول جارہے تھے کہ اچانک تیزرفتارمسافروین سے زوردار ٹکرہوئی اوربچےموقع پر جاں بحق ہو گئےجبکہ واقعے کا مقدمہ ابھی تک درج نہ ہو سکا جبکہ ڈرائیورموقع سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا،مقامی افراد نے لاشوں کو مسافر وین سے باہر نکالا جبکہ انتظامیہ سارے واقعے سے لاعلم رہی۔

van accident

Moter Cycle

Khairpur