Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سعودی عرب کی سالمیت کیلئےحمایت جاری رکھے گا،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی...
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2021 11:00am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سالمیت اور خودمختاری کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے خلیج تعاون کونسل (جی۔سی۔سی)کے ممالک کے درمیان اختلافات کے تصفیہ کے اقدامات جبکہ سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے یمن کے مسئلہ کے حل کے فروغ کی حالیہ کاوش پر سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کلئےش نیک تمناوں اورخیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دائمی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کلئے سعودی کوششوں کی پاکستان کی طرف سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کیلئے پاکستان کی حمایت کو بھی دوہرایا۔

سعودی وزیرخارجہ نے سعودی عرب کیلئے پاکستان کی مسلسل اور پختہ حمایت کا اعتراف کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ”سعودی گرین اقدام“ اور ”گرین مشرق وسطی کلئے اقدام“ کی تحسین کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں کمی کلئے اسے ایک بڑا قدم قرار دیا۔

سعودی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے اسی شعبے میں ان اقدامات کو سراہا جو وہ پاکستان میں پہلے ہی اس ضمن میں اٹھاچکے ہیں ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام شعبہ جات میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کے پاکستان کے عزم کا اظہارکیا۔

کثیرالااقوامی اداروں میں دونوں ممالک کے اشتراک عمل کوسراہتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے امید ظاہرکی کہ یہ باہمی حمایت اور شراکت داری مستقبل میں مزید مضبوط ہوگی۔

شہزاد فیصل نے اسی مثبت جذبے سے جواب دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کلئےف آمادگی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں وزرا ئے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی سطحی رابطوں کی مستحکم رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

foreign minister

Saudi foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Faisal Bin Farhan Al Saud