Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

'پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے'

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے ...
شائع 28 مارچ 2021 11:20pm

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔دوحہ عمل اس پائیدار سیاسی حل کے حصول کےلئے ایک تاریخی موقع ہے۔افغانستان سے فوج کی واپسی منظم اور ذمہ دار ہونی چاہیئے تاکہ خلا پیدا نہ ہو۔

افغانستان سےفوجیوں کی واپسی میں تاخیر سےمتعلق امریکی صدرکے تبصرے کے جواب میں طالبان کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتےہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔پاکستان نے افغان پارٹیوں کے مابین اپنے اختلافات کو دور کرنے کےلئےایک جامع ، وسیع البنیاد بات چیت کی حمایت کی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کا خیال ہے کہ دوحہ عمل اس پائیدار سیاسی حل کے حصول کےلئے ایک تاریخی موقع ہے۔افغانوں کےلئے اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہے اور ہم افغان جماعتوں کے مابین باہمی طے پانے والے کسی بھی معاہدے کو قبول کریں گے۔افغانستان سے فوج کی واپسی منظم اور ذمہ دار ہونی چاہیئےتاکہ خلاء پیدا نہ ہو۔

Afghan peace