Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی کل تین روزہ دورے پر دوشنبہ روانہ ہوں گے

دفترخارجہ نے کہا ہےکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل سے تین روزہ...
شائع 28 مارچ 2021 11:14pm

دفترخارجہ نے کہا ہےکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل سے تین روزہ دورے پر دوشنبہ روانہ ہوں گے اور 30 مارچ کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیرخارجہ افغان امن عمل میں پاکستان کی مثبت کردار، افغان ترقی پر اظہار خیال کریں گے ۔وزیرخارجہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے مشاورت بھی کریں گے۔

تاجکستان میں نوویں ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسیس وزارتی کانفرنس کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل سے تین روزہ دورے پر دوشنبہ روانہ ہوں گے اور 30 مارچ کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزارتی اجلاس سے قبل 29 مارچ کو اعلی حکام کا اجلاس ہو گا جبکہ وزارتی کانفرنس کا موضوع 'امن و ترقی کےلئے اتفاق رائے کو مضبوط بنانا' ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھا کہ وزیر خارجہ افغان امن عمل میں پاکستان کی مثبت کردار، افغان ترقی پر اظہار خیال کریں گے۔وزیر خارجہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں سےمشاورت بھی کریں گے۔پاکستان ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسیس کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وزیر خارجہ اپنےدورے میں تاجک قیادت کےساتھ ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخارجہ تاجک ہم منصب سراج الدین مہردین سے ملاقات اوروفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ وزیر خارجہ کا دورہ تاجکستان کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعلقات کو فروغ دےگا۔

fm quershi

Tajikistan

Dushanbe