Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کی پیٹ میں چھرا گھونپا ہے'

جماعت اسلامی کے زیرِاہتمام کراچی کے حقوق کےلئے حق دوکراچی ریلی...
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2021 09:43pm

جماعت اسلامی کے زیرِاہتمام کراچی کے حقوق کےلئے حق دوکراچی ریلی نکالی گئی۔قائدآباد منزل پمپ سے شروع ہونے والی ریلی مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی گورنر ہاؤس فوارا چوک تک پہنچی۔

اس موقع پرحافظ نعیم الرحمان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہرکودودھ دینےوالی گائے سمجھتے ہیں ۔دودھ لےجاتے ہیں مگرچارہ کوئی نہیں کھلاتا۔

حق دو کراچی کو کے عنوان سے ٹی شرٹ پہنچے کارکن پارٹی پرچم اٹھائے قافلوں کی صورت ریلی میں شامل ہوتے رہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ایم کیوایم اورپی ٹی آئی نےکراچی کی پیٹ میں چھراگھونپاہے ۔کراچی کےہرنوجوان سےکہتا ہوں ہمارےایجنڈے کےساتھ کھڑےہوجائیں۔

karachi

MQM

rally

Hafiz Naeem ur Rehman

JI