Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں جانی خیل قبائل کا قافلہ چار میتوں کے ہمراہ اسلام آباد روانہ

بنوں جانی خیل قبائل کا ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ چار میتوں کے...
شائع 28 مارچ 2021 08:48pm

بنوں جانی خیل قبائل کا ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ چار میتوں کے ہمراہ اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا۔مسلسل سات روز جاری مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود اور وزراء پر مشتمل چار رکنی کمیٹی بھی دھرنا شرکاء کو مطمئن نہ کر سکی۔

بنوں کےعلاقہ جانی خیل میں چار نوجوان دوستوں کی مسح شدہ لاشیں ملنےکے بعد 8روز سے دھرنا جاری تھا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دھرنا شرکاء کو منانے کےلئےمسلسل سات روز سے کوششیں جاری تھی۔مظاہرین کےتمام مطالبات بھی مان لئے گئے لیکن علاقے میں امن کے قیام پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے تاہم آج قبائلی مشران نے دھرنا میتوں کے ہمراہ اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلی محمود خان نے صوبائی وزراء پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دی جبکہ وہ خود بھی بنوں پہنچے لیکن مذاکرات کی مسلسل ناکامی کے بعد مظاہرین نے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ چہل قدمی شروع کردی۔

پولیس نے انہیں روکنے کےلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جبکہ مظاہرین کی طرف سے پتھراو بھی کیا گیا تاہم مظاہرین نے رکاوٹیں پلانگ کر بنوں شہر میں داخل ہوئے اور کالی جھنڈیوں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف رخ کرلیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی دھرنا شرکاء سے ملاقات نہ ہو سکی وزیراعلیٰ نے مذاکرات کےلئے دھرنا مشران کو کمشنر افس بنوں بلا رکھا تھا جس کا مشیران نے انکار کرکے دھرنے کو آگے لے جانے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد

KPK

Bannu

Law and Order

مارچ