Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

'غریب عوام 3 برس سے پی ٹی آئی کی اصل شکل دیکھ رہے ہیں'

ن لیگ کے پی کے کے صدرامیر مقام نے کہا ہے کہ کراچی تمام پاکستانیوں...
شائع 28 مارچ 2021 08:37pm

ن لیگ کے پی کے کے صدرامیر مقام نے کہا ہے کہ کراچی تمام پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔فیصل واوڈا نے عوام سے جھوٹ بولا تو عمران خان نے انہیں انعام دیا۔ کراچی والوں سے بہتر کون جانتا ہے کہ نواز شریف کی حکومت ہوتی ہے تو کراچی میں امن ہوتا ہے۔

بلدیہ ٹاون میں نیوزکانفرنس کرتےہوئےانجینئر امیر مقام نے کہا کہ پورے ملک سے محنت کش مزدوری کےلئے کراچی آتے ہیں۔غریب عوام 3 برس سے پی ٹی آئی کی اصل شکل دیکھ رہے ہیں۔ مگر کے پی کے والے تو 8 سال سے انہیں جھیل رہے ہیں۔

نوازلیگ کے پی کے صدرامیر مقام نے کہا کہ فیصل واوڈا نےعوام سے امریکی شہریت سے متعلق جھوٹ بولااورجب پکڑے گئےتو عمران خآن نے انعام میں سینیٹر شپ دے دی۔

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں نواز لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فیصلہ واوڈا 3 برس حلقے سے غائب رہے۔اب ووٹ مانگے سے پہلے ان تین برس کا حساب دیں۔

امیر مقام نے کہ نواز شریف نے ڈالر کو ڈبے میں بند کردیا تھا۔ معیشت درست سمت میں چل رہی تھی لیکن عمران خان نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ رمضان سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان آیا ہوا ہے۔

karachi

faisal vawda