Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پی ڈی ایم والے ہارے ہوئے جواری ہیں'

وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرورخان نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں...
شائع 27 مارچ 2021 10:10pm

وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرورخان نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں دوگروپ ہیں، شہبازاورمریم کی لائن الگ ہیں، پی ڈیم ایم والےہارے ہوئے جواری ہیں جو آپس میں بھی مخلص نہیں۔

وفاقی وزیربرائے ایوی ایشن غلام سرورخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈیم ایم والےہارے ہوئےجواری ہیں،جنکامقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ این آراولینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والےآپس میں بھی مخلص نہیں،پی ڈی ایم کی کوئی بات سچی ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ کے اندربھی دوگروپ ہیں،شہبازاورحمزہ کی لائن اورمریم کی لائن الگ ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ملک میں بے یقینی چاہتی ہے جوقوم کیلئے زہرقاتل ہے پی ڈی ایم کی چند جماعتیں کا وجود ناپاک اورملک دشمن ہے ۔

PPP

Ghulam Sarwar Khan