Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعلی افسران کی عدم دلچسپی، عمران خان برہم

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان سے متعلق اجلاسوں میں وفاقی...
شائع 27 مارچ 2021 10:09pm

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان سے متعلق اجلاسوں میں وفاقی اداروں کے اعلیٰ افسران کے شرکت نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے تمام متعلقہ اعلیٰ افسران کو مراسلہ جاری کردیا اور ہدایت کی کہ عوامی فلاح سے متعلق اجلاس میں شرکت نہ کرنے پرسخت کارروائی کی جائے گی۔

گورنر بلوچستان نے وزیراعظم عمران خان کو بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ ارسال کی۔

گورنر نے اجلاسوں میں وفاقی اداروں کے افسران کے شرکت نہ کرنے کی شکایت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں 17 وفاقی اداروں کے افسران کےڈیش بورڈز کا جائزہ لیا گیا۔

بلوچستان میں وفاقی اداروں کو11 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔90 فیصد کو حل کیا گیا۔عوام کی جانب سے 37 فیصد اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

imran khan

PPP