Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی ریپ کمیٹی کا اجلاس روزانہ بلانے کا فیصلہ

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی ہدایت پر اینٹی ریپ کمیٹی کا اجلاس...
شائع 27 مارچ 2021 10:50pm

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی ہدایت پر اینٹی ریپ کمیٹی کا اجلاس روزانہ طلب کیئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان وزارت قانون و اںصاف کے مطابق توقع ہے کہ کمیٹی کے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد ہوا کریں گے۔

ترجمان وزارت قانون و اںصاف کے مطابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی ہدایت پر اینٹی ریپ کمیٹی کا اجلاس روزانہ طلب کیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عوام ایک ٹول فری نمبر یا ای میل کے ذریعے اپنی شکایات برائے راست درج کرا سکیں گے، اس حوالے سے شکایات بھی بھیجی جا سکیں گی۔

وزیر اعظم ایسی قانون سازی چاہتے ہیں جس کے ذریعے ریپسٹ کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جا سکے۔ ملزمان کو قانون کی گرفت سے بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہ مل سکے، معاشرے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ایسے مجرمان کا کڑا محاسبہ ناگزیر ہے،

PPP