Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اپوزیشن متحد رہیگی تو عمران خان کا نقصان ہوگا'

پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سلیکٹڈ کا لفظ میں...
شائع 27 مارچ 2021 08:48pm

پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سلیکٹڈ کا لفظ میں نے دیا جانتا ہوں کب اور کہاں استعمال کرنا ہے مسلم لیگ ن غور کرے کہ ان کے اصل اتحادی کون ہے اپوزیشن متحد رہے گا تب ہی عمران خان کو نقصان پہنچے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کسی کے ڈکٹیشن پر اتحاد نہیں چل سکے گا ہم اب بھی ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرینگے پاکستان کی سیاست میں اسٹیبشمنٹ کی مداخلت ختم نہیں ہوئی ۔

بلاول بھٹو نے کا کہنا تھا ہم پنجاب میں عدم اعتماد کے لیے مشاورات کرینگے پنجاب میں وزیر اعلی کے لیےن لیگ کا حق ہے ابھی تک ن لیگ نے بزدار کو سو سے زائد ممبران ہونے کے باوجود کیوں ٹف ٹائم نہیں دیا۔

بلاول زرداری نے کہا پارلیمان میں پریزائیڈنگ افسر نے ناجائز طریقے سے یوسف رضا گیلانی کی سیٹ چھینی اس مرتبہ بھٹو صاحب کی برسی پنڈی میں منائیں گے اس مرتبہ شہید زوالفقار علی بھٹو کی برسی بڑے پیمانے ہر نہیں منائینگےلوکل رہائیشی برسی میں شریک ہونگے۔

بلاول بھٹو نے کہا جو آرڈینینس وفاق نے نکالا اس کو نہیں مانتے آرڈینینس اسٹیٹ بینک کو خود مختار نہیں بناتا، حکومت کو فوری اس آرڈینینس کوواپس لینا چاہیے آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے معاہدے عوام دشمن ہیں، مہنگائی غربت اور بیروزگاری بڑھی ہے حکومت نے مسلسل غلط پالیسیز کی وجہ سے پاکستان کو نقصان پہنچا ہے۔

Bilawal

PPP