Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

'اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس ملکی معیشت پر حملہ ہے'

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں اپوزیشن...
شائع 27 مارچ 2021 06:51pm

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں اپوزیشن لیڈرکےلئےگیلانی صاحب کامیاب ہوئےہیں۔اےاین پی اورجماعت اسلامی کےشکرگزارہیں۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ سےمتعلق جدوجہدجاری ہے۔عدالتی فیصلےکےخلاف اپیل کرینگے۔گیلانی صاحب سےچیئرمین شپ کاعہدہ چھیناگیا۔پولنگ ڈے پرسینیٹ ہاؤس کوپولیس اسٹیشن بنادیاگیا۔

انہوں نےکہاکوروناکی وجہ سےذوالفقار بھٹوکی برسی پرمرکزی تقریب نہیں ہوگی۔ویکسی نیشن سےمتعلق حکومتی کارکردگی اچھی نہیں۔ویکسی نیشن سےہی وباء پر کنٹرول کیاجاسکتاہے۔

چیئر مین پی پی نےکہاہم اسٹیٹ بینک کی خودمختاری چاہتےہیں۔موجودہ آرڈیننس اسٹیٹ بینک کوخودمختارنہیں بناتا۔اسٹیٹ بینک سےمتعلق آرڈیننس ملکی معیشت پر حملہ ہے۔حکومت کو آرڈیننس فوری طورپرواپس لیناچاہیئے۔ہم غیرقانونی آرڈیننس کوہرفورم پرچیلنج کرینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہرپاکستانی حکومت کی نااہلی کا بوجھ اٹھارہاہے۔غلط پالیسیوں کی وجہ سےعوام کونقصان ہورہاہے۔ پیٹرول اسکینڈل میں ندیم بابرکونکال کر بچایا نہیں جاسکتا۔ فیصلے لینے والے تمام لوگوں کو مستعفی ہونا چاہیئے۔

PDM

PPP

senate

Bilawal Bhutto Zardari

STATE BANK

ANP

JI