Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تابعداری کرنی ہے اور سليکٹ ہونا ہے تو عمران خان کی پيروی کريں، مریم کا طنز

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مريم نواز نے کہا ہے کہ لکيرکھنچ گئی...
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2021 06:35pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مريم نواز نے کہا ہے کہ لکيرکھنچ گئی ہےاوربڑی واضح لکير ہے۔صف بندی ہونے سے پتہ چل گيا کہ کون کہاں کھڑا ہے۔ ايک طرف عوام کيلئےمشکلات برداشت کرنے والے ہيں۔ دوسری طرف چھوٹےفائدےکيلئےاصول توڑنےوالے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کےلیے ووٹ کس کے کہنےپرديے گئے ہیں يہ دنيا جانتی ہے۔

ہفتےکومسلم ليگ ن کی نائب صدرمريم نواز نےلاہور ہائيکورٹ ميں ضمانتی مچلکےجمع کروانے کے موقع پر مِيڈِيا سے گفتگوکی ۔ انھوں نے بتایا کہ نوازشريف کا بيانيہ مريم نواز کا بيانيہ ہے۔بہت افسوس ہے کہ چھوٹے سےعہدے کيلئےجمہوريت کو نقصان پہنچايا اورعوام ديکھ رہے ہيں کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے۔عوام کی حکمرانی کوبھی نقصان پہنچاياگيا ہے۔

مريم نوازنےکہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ چھوٹے سے عہدے کيلئے ووٹ لئے اورجمہوری جدوجہدکونقصان پہنچاياگيا۔مريم نوازنے یہ بھی کہا کہ کیا کبھی ديکھاہے کہ ليڈرآف دی اپوزيشن کوحکومتی ارکان سليکٹ کررہے ہيں۔بلوچستان عوامی پارٹي والےاپنےباپ کےکہےبغيرکسی کو ووٹ نہيں ديتے۔

لیگی رہنما نےطنزیہ کہا کہ اگر تابعداری کرنی ہے اورسليکٹ ہوناہےتوعمران خان کی پيروی کريں۔عوامی طاقت پربھروسہ کرنے والے ڈيل کرکے نکل نہيں جاتے۔

انھوں نےزوردے کر کہا کہ حکومت کوٹف ٹائم دينےکيلئےن ليگ،مولانا اورديگرجماعتيں کافی ہيں۔اگرہم بھی اصول قربان کرديں توپورےملک پربھاری ہوجائيں۔ بھاری ہوناسب کوآتاہےلیکن اصولوں پرچلناسب سےاچھی بات ہے۔

پنجاب سے متعلق مريم نوازنے کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ عثمان بزدارپربھروسہ کرتے ہيں تاہم سليکٹرزتبديلی چاہتے تھے۔آصف زرداری نےکہا کہ ن لیگ مانےتوعدم اعتمادسےپرویزالہٰی کووزیراعلیٰ بنادیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے سماء سے بات کرتےہوئے کہا ہے کہ ملک کی دو بڑی جماعتوں کے بغیر پی ڈی ایم کا وجود خطرے میں پڑجائےگا۔ عمران خان پاکستان کی تباہی کا موجب ہے اور ان کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک عمران خان وزیراعظم رہیں گے پاکستان کی عوام بدحالی اور معاشی مشکلات کا شکار رہے گی

PDM

Maryam Nawaz

PPP

Bilawal Bhutto Zardari