Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز کا اپنے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے بیان پر زوردار قہقہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے شوہر...
شائع 27 مارچ 2021 09:24am

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو داماد ایسوسی ایشن الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کروانے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کی بات پر زور دار قہقہ بھی لگایا، کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ہمارے تاحیات دامادوں کی یونین کے چیئرمین جبکہ میں جنرل سیکرٹری ہوں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیپٹن ر صفدر کہتے ہیں آصف زرداری تاحیات دامادوں کی یونین کی چیئرمین ہیں، جبکہ میں جنرل سیکرٹری ہوں۔

اس پر مریم نواز نے زوردار قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے یہ جماعت بنائی ہے، ان سے پوچھیں۔ میرا ان کو مشورہ ہے کہ اس داماد یونین کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کروا لیں۔

واضح رہے گزشتہ روز کیپٹن ر صفدر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں کیپٹن ر صفدر نے پیپلزپارٹی کیخلاف بیان بازی نہ کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ میں بلاول بھٹو کا اتنا ہی احترام کرتا ہوں جتنا ایک بھائی کا احترام کرتا ہوں، اس لیے مجھ میڈیا توقع نہ کرے کہ میں کوئی بیان دوں گا، میں ان کے والد کا بھی احترام کرتا ہوں، اس لیے کہ وہ ہمارے تاحیات دامادوں کی یونین کے چیئرمین ہیں اور میں جنرل سیکرٹری ہوں، یہ دیکھیں کہ ان سے ہمارے کتنے رشتے ہیں؟

اس پر مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ یہ کونسی جماعت ہے؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ جنہوں نے یہ جماعت بنائی ہے ان سے پوچھیں، بلکہ ان سے کہیں کہ الیکشن کمیشن اور ادھر ادھر رجسٹرڈ بھی کروالیں تاکہ لوگوں کو بھی پتا چل جائے۔

Asif Ali Zardari

Maryam Nawaz

Captain Safdar