'اپوزیشن کو پی پی کے اقدام سے دھچکا پہنچا'
پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اتنا ہی ناگزیر تھا تو وہ نواز شریف کو مجبوری بیان کرتے تو وہ خوشی سے انہیں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دے دیتے۔
جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اتحاد کو پیپلزپارٹی کے اس اقدام سے دھچکہ پہنچا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ دوسری جماعتوں کے سینیٹرز کو ساتھ ملا کر اکثریت حاصل کرنا پی ڈی ایم کے مقاصد سے انحراف ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اکٹھی ہے ، چاہتے ہیں پی ڈی ایم متحد رہے ۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کی ہے ، وہ کہتے ہیں مجھے بی اے پی نے ووٹ نہیں دیا ، پی ڈی ایم اکٹھی ہے ، چاہتے ہیں پی ڈی ایم متحد رہے ، ایک قدم کی وجہ سے غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ، ۔پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہاں سے مل کر ان کو اعتماد میں لوں گا ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر اتحاد نہیں ٹوٹتے،
زرداری ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بی اے پی کی حمایت سے اپوزیشن لیڈر نہیں بنا ، ھم چاھتے ہیں پی ڈی ایم متحد رہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لوں گا، اپوزیشن لیڈر کے لئے اکثریت دکھائی ہے۔
Comments are closed on this story.