Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے 4 اپریل کو راولپنڈی میں ہونےوالا جلسہ منسوخ کردیا

کراچی:کورونا کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی نے 4اپریل کو راولپنڈی...
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2021 02:48pm

کراچی:کورونا کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی نے 4اپریل کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے راولپنڈی میں 4 اپریل کو ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

جلسہ منسوخ کئے جانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی رہنماءشہلا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ 4اپریل کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ کورونا کی تیسری لہر کے بڑھتے پھیلاؤ بنی ہے۔

شہلا رضا نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ایک جانب کورونا کا مریض بند کمرہ میں ترجمانوں کا اجلاس کرتا ہے اور دوسری جانب کھلے میدان میں جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے پنجاب میں زیادہ کورونا کیسز پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نےسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی پرراولپنڈی میں جلسے کااعلان کیاتھا۔

راولپنڈی میں جلسے سے سندھ میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ،بلاول کو آگاہ کردیا گیا

دوسری جانب سندھ کے محکمہ صحت نے راولپنڈی میں جلسے کی وجہ سے صوبے میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ محکمہ صحت سندھ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا ہےکہ 4 اپریل کو راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے سندھ میں کورونا پھیلنے کے خدشات ہیں۔

بلاول بھٹو کو بتایاگیا ہے کہ راولپنڈی میں کورونا کا پھیلاؤ 17 اور سندھ میں 2 فیصد ہے اس لئے راولپنڈی میں 4 اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کورونا کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر راولپنڈی کا جلسہ منسوخ کرنا بہتر ہوگا۔

coronavirus

karachi

PPP

postponed