Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں...
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2021 02:42pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئے،سینیٹ سیکرٹریٹ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے 21 سینیٹرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی گئی جبکہ یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر 30 سینیٹرز کے دستخط تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے درخواستوں کی تصدیق اور دیگر کارروائی مکمل کی جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے یوسف رضاگیلانی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس سے قبل مطابق یوسف رضا گیلانی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق 2 آزاد ممبران سینیٹ سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر ہلال الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کئے تھے۔

واضح رہےکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات پائے گئے اور مسلم لیگ (ن) اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے سرگرم تھی۔

اسلام آباد

Opposition leader

PPP

senate

Senator

Yousaf Raza Gilani