کوروناکیسزمیں اضافہ:کراچی کے مزیدعلاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی :کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کراچی کے ضلع وسطی کے مزیدعلاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 8 اپریل تک ہوگا۔
کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کی 10یوسیز میں لگایاگیا مائیکرواسمارٹ ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھا دیا اور ضلع وسطی کے مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
ضلع وسطی کی4ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ 8اپریل تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرکی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ، لیاقت آبادکی5یوسیزکےعلاقوں اوررہائشی یونٹس پرلگایاگیاہے۔
نوٹیفکیشن میں متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والےتمام افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں کےافرادکی غیرضروری نقل و حرکت اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہا گیا ہے کہ علاقے میں تمام کاروباری اورصنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور کورونامثبت افرادگھروں میں قرنطینہ رہیں گے جبکہ متاثرہ علاقوں میں مستحق افرادمیں راشن تقسیم کرنےکےاقدامات کئے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.