Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر 17سال بعد فلائٹ آپریشن بحال

اسلام آباد:سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر 17سال بعد فلائٹ آپریشن...
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2021 03:04pm

اسلام آباد:سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر 17سال بعد فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا،پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سےسیدو شریف سوات پہنچ گئی۔

جنت نظیر وادی سوات جانےوالے سیاحوں کیلئے طویل انتطار کے بعد بڑی خوشخبری آگئی ، سیدو شریف ایئرپورٹ 17 سال بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا۔

اسلام آبادایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 650 مقررہ وقت پر 10 بجے روانہ ہوئے اور 11بجے سیدو شریف سوات پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان ، وزیرہوابازی غلام سرور خان اور وزیر مواصلات مراد سعید بھی جہاز میں سوار ہوئے،تمام افراد نے قطار میں لگ کر بورڈنگ کارڈ حاصل کیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازکی روانگی سےقبل کیک بھی کاٹاگیااور مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے معزز مہمانوں کو گلدستے اور تحائف پیش کئے جبکہ سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ سے آنے والے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کیلئے ہفتے میں 2دن پرازیں چلائی جائیں گی جبکہ اسلام آباد سے سوات کی فلائٹس کراچی اور لاہور سے آنے والی فلائٹس کے ساتھ کنکٹ ہوں گی۔

اسلام آباد

flight operation

Sawat