Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیمبرج او لیول کے امتحانات 15مئی کے بعد لینے پر رضا مند ہوگیا،شفقت محمود

اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کیمبرج او...
شائع 26 مارچ 2021 10:39am

اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کیمبرج او لیول کے امتحانات 15مئی کے بعد لینے پر رضا مند ہوگیا، تاہم تفصیلات جلد جاری کی جائے گی۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کیمبرج اولیول کے امتحانات15مئی کے بعد لینے پر رضامند ہوگیا، کیمبرج او لیول امتحانات کی تفصیلات جلدجاری کرےگا ،اے لیول اور اولیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ، امتحانات میں کورونا ایس اوپیزپرمکمل عمل کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے تمام طلباء کیلئے امتحانات میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب کیمبرج کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 15 مئی سے امتحانات کے انعقاد کیلئے کام کر رہے ہیں ،پاکستان میں او لیول امتحانات 15 مئی سے ہوں گے۔

کیمبرج کا کہنا ہے کہ اسسمنٹ گریڈز کی بنیاد پر رزلٹ نہیں دیں گے،حکومت پاکستان کے تعاون سے او اینڈ اے لیول کے امتحانات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔

o levels

A levels

Education Minister

Shafqat Mahmood

islambad