Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

معروف ڈرامہ نگار حسنہ معین انتقال کرگئیں

کراچی :معروف ڈرامہ نگار حسنہج معین 78 برس کی عمر میں حرکت قلب بند...
شائع 26 مارچ 2021 09:52am

کراچی :معروف ڈرامہ نگار حسنہج معین 78 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں،وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 20 نومبر 1941 کو بھارت کے شہر کانپور کے شہر کالپور میں پیدا ہوئیں انہوں نے ابتدائی تعلیم کانپور سے حاصل کی۔

پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز اپنے نام کرنے والی حسینہ معین نے جامعہ کراچی سے 1963 میں تاریخ میں ماسٹرز کیا ۔

حسینہ معین کی لکھی ہوئی پاکستانی فلموں میں پہلی فلم یہاں سے وہاں تک تھی،جس میں وحید مراد ن مرکزی کردار بنھایا تھا۔

حسینہ معین نے معروف بھارتی اداکار اور پروڈیوسر راج کپور کی خواہش پر ان کی فلم حنا کلئے مکالمے تحریر کئے جس میں زیبا بختیار نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے،1987 میں انہیں پرفارمنگ آرٹس کی خدمت پر تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

حسینہ معین کے بھتیجے کے مطابق لاہور جانے کلئےر تیار ہورہی تھیں کہ ان کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

حسینہ معین سوگواروں میں 3 بہنوں اور ایک بھائی کو چھوڑ گئیں جبکہ ان کے 2بھائی کا انتقال پہلے ہو چکا تھا ۔

حسینہ معین کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مدنی مسجد نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔

karachi