Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

گورنر سٹیٹ بنک کی مدت 5 سال کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرزکی مدت ملازمت ...
شائع 25 مارچ 2021 10:53pm
کاروبار

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرزکی مدت ملازمت پانچ سال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ‏صدرعدالتی فیصلے کے تحت گورنراسٹیٹ بینک کو ہٹاسکیں گے ۔

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مدت ملازمت پانچ سال کرنے کا فیصلہ،اس سے پہلے ڈپٹی گورنر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر کی تعیناتی تین سال کیلئے کی جاتی تھی، مجوزہ ترمیمی ایکٹ کے مطابق گورنر سٹیٹ بنک کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کی جائے گی، گورنر اور ڈپٹی گورنر مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اگلے پانچ سال کیلئے بھی تعینات کیے جا سکیں گے۔

صدرمملکت عدالتی فیصلے کے تحت گورنراسٹیٹ بینک کو ہٹاسکیں گے،گورنر، ڈپٹی گورنر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر خلاف ضابطہ پائے گئے تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، مجوزہ ترمیمی ایکٹ کے مطابق سیکرٹری خزانہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبرنہیں رہ سکیں گے۔

نئے ترمیمی ایکٹ کے مطابق تین ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک تعینات کیے جائیں گے، ڈپٹی گورنر کی تعیناتی کیلئے گورنر سٹیٹ بنک وزارت خزانہ حکام سے مشاورت کرے گا۔

سٹیٹ بنک کی خودمختاری، شفافیت بڑھانے، احتساب کے عمل میں بہتری لائی جائے گی، سٹیٹ بنک کے مالی اور انتظامی آپریشن میں شفافیت کے عمل کو بڑھایا جائے گا۔

ایگزیکٹو کمیٹی بنک کی ایڈمنسٹریشن اور مینمنٹ سے متعلق پالیسی کے مطابق فیصلے کرے گی، آڈٹ سے متعلق تمام فیصلے آڈٹ کمیٹی کرے گی، گورنر سٹیٹ بنک سالانہ کی بنیاد پر معاشی اور فنانشل سسٹم سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا، گورنر سٹیٹ بنک پارلیمنٹ کو جوابدہ ہو گا اوررپورٹ پیش کرے گا، گورنر سٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ تمام اہم امور پر ایک دوسرے کوآگاہ رکھیں گے ۔

SBP

PPP

governor state bank