Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی برادر...
شائع 25 مارچ 2021 10:39pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی برادر ملک سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات پاکستان کے دورہ پر آئے سعودی بری فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل فہد بن عبداللہ کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکوریٹی کی صورتحال، دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سیکیورٹی اور ملٹری ٹریننگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ نے پاکستان آرمی کی خطے میں امن اور افغان امن عمل کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

isi

Army Chief

Faiz Hameed