Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشمار دیئے

پاکستان نے آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشماردے دیئے ، آئی ایم ایف نے...
شائع 25 مارچ 2021 08:54pm
کاروبار

پاکستان نے آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشماردے دیئے ، آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا ، آئی ایم ایف نے کہا کہ 2019 میں پہلے جائزہ مذاکرات کے دوران سرکاری گارنٹیزکے غلط اعدادو شماردیئے ۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشمار دے دیئے ۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق 2019 میں پہلے جائزہ مذاکرات کے دوران سرکاری گارنٹیزکے غلط اعدادوشماردیئے ۔

بتایا گیا 2016 کے بعد سے سرکاری گارنٹیز کی شرط 55 ارب روپے کے مارجن سے پوری کرلی۔

نظر ثانی ڈیٹا میں بتایا گیا کہ ستمبر 2019 تک سرکاری گارنٹیز کی شرط 357 ارب روپے کے مارجن سے پوری کی گئی۔

سرکاری گارنٹیز پر غلط رپورٹنگ قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اب سرکاری گارنٹیز کی صحیح رپورٹنگ کی یقین دہانی کرائی ہے، آئندہ بجٹ میں نئی سرکاری گارنٹیز کی فہرست جاری کی جائیگی ۔

IMF