شوگر مافیا کیخلاف کارروائی،10 بڑے گروپوں کیخلاف مقدمات
ایف آئی اے نے شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رات گئے گرینڈ آپریشن کر کے چینی کی قیمتوں پر سٹے میں ملوث 10 بڑے گروپوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے چینی کی قیمتوں پر سٹے میں ملوث شوگر مافیا کے خلاف گذشتہ رات گرینڈ آپریشن کیا۔
مختلف گوداموں اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کے دوران 10 بڑے گروپوں کیخلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے 20 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق سٹے میں ملوث ملک عباد گروپ، ملتان گروپ، مولوی ظہیر گروپ، ملک ماجد گروپ، خرم دوائی گروپ، مرزا گروپ، طفیل گوگا گروپ، بھلی گروپ، پراچہ گروپ، بٹ گروپ میں شامل درجنوں ٹریڈرز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شریف، الائنس، المعیز اور حمزہ شوگر مل کیلئے سٹہ بازی کی۔ ایف آئی اے نے مقدمات اینٹی منی لانڈررنگ ایکٹ کے تحت درج کئے ہیں۔
Comments are closed on this story.