Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل...
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2021 11:51am

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی 2مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے الزام میں گرفتار حلیم عادل شیخ کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2،2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر پولیس پر حملہ اور دہشتگردی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

یاد ہے کہ حلیم عادل شیخ کی تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں بھی پہلے ایک ضمانت منظور ہوچکی ہے ۔

SHC

karachi

Bail

Haleem Adil Sheikh