Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، صدر عارف علوی

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اپنی آزادی کا ہر قیمت...
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2021 11:41am

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے،ملک کے ساتھ خطے میں امن اور سلامتی چاہتے ہیں ،اچھی نیت اور امن کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں ،ہم پر امن قوم ہیں لیکن دفاع سے غافل نہیں ،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

اسلام آبادکے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی پریڈسے خطاب کرتےہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پوری قوم کویوم پاکستا ن مبارک ہو،شاندارپریڈپر سب کومبارکبادپیش کرتا ہوں ،قراردادپاکستان میں ہندوستان کےمسلمانوں کی منزل کاتعین کیاگیاتھا۔

عارف علوی نے کہا کہ ہماری دلیراوربہادرافواج ہماری غیرت کی عکاس ہیں،پاک فوج نےہرمشکل وقت میں ملک کا دفاع کیا ہے ،پاکستان آج ایک ایٹمی قوت ہے،مشکل اورکٹھن حالات میں سفر کا آغاز کیا ،دفاعی لحاظ سےخودانحصاری حاصل کرچکے ہیں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہمارےشہداءاورغازی ہمارافخرہیں،ہماری افواج دن رات وطن کی حفاظت پر مامورہیں،تعصب اور دہشتگردیہ کیخلاف افواج کی جدوجہدقابل تحسین ہے،گزشتہ سال سےکورونا وباءکاخطرہ ہے،کوروناوباءپر بہت جلد قابوپالیں گے،کوروناوباءمیں احتیاط ضروری ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسلامی ورثے،قومی نظریہ اوررویات کاپاس رکھتےہوئےپاکستان کومنوانا ہے،اس مقصدکوپوراکرنے کیلئے خود کو وقف کردیں،ہم وطن کے ساتھ ساتھ خطےمیں امن چاہتےہیں ،بدقسمتی سےنفرت اور سازشوں نےخطےکےحالات کو مخدوش کررکھا ہے،اچھی نیت اور خواہش کے ساتھ آگےبڑھنےکے خواہشمندہیں،ہماری اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے،سلامی اور دفاع کیلئے پرعزم اور صلاحیتوں سے لیس ہیں ،اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پرپاکستان سمیت اقوام عالم کو تشویش ہے،جنوبی ایشیاءکا امن مقبوضہ کشمیرکےساتھ وابسطہ ہے،پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہےاورکھڑی رہےگی،عالمی برادری سے اپیل ہے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا نوٹس لیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ چین سمیت ہمارے دوست ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان اورچین کا دفاع ،معیشت اور سفارت کاری میں دوطرفہ تعاون مثالی ہے،افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے جانیں اوروسائل قربان کئے،افغاستان میں قیام امن کیلئے کوشاں ہیں ،دنیاہماری کاوشوں کی معترف ہے۔

صدر عارف علوی نے مزیدکہا کہ متحد ہوکر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کیا جائے،تعصبات سے الگ ہوکر قومی مقاصد کو آگے رکھیں،5اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا خاص طور پرمشکور ہوں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری آزادی کانشان اورخودمختاری کی علامت ہے،جنگ ہویا اندرونی خلفشار افواج پاکستان نے ہمیشہ بہترین کردار اداکیا،پاک فوج نے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا،قلیل عرصے میں مسلمانان برصغیر آزادی کی نعمت سےسرفراز ہوئے، جنوبی ایشیا کی قیادت ، نفرت اور مذہبی انتہاپسندی کی سیاست کو ترک کرے۔

اسلام آباد

President

Arif Alvi

Pakistan Day