Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا واقعی روسی صدر کے پاس ہر وقت جوہری بریف کیس ہوتا ہے؟

روسی صدر کے پاس ہمیشہ ایک بریف کیس ہوتا ہے، لیکن دنیا یہ جاننا...
شائع 25 مارچ 2021 10:06am

روسی صدر کے پاس ہمیشہ ایک بریف کیس ہوتا ہے، لیکن دنیا یہ جاننا چاہتی ہے کہ اس بریف کیس میں کیا ہوتا ہے؟ کیا اس میں جوہری بٹن ہوتا ہے؟ اور اگر ہوتا ہے تو کیا وہ ہمیشہ پیوٹن کے پاس ہی ہوتا ہے؟

کریملن کے ترجمان دمتری پسیکوف نے صحافیوں کو اس بارے میں تفصیل سے پہلی بار بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے پاس ہمیشہ مواصلاتی ٹولز موجو ہوتے ہیں جن میں اسٹریٹجک جوہری بریف کیس بھی شامل ہے ۔

پیسکوف سے جب پوچھا گیا کہ کیا صدر پیوٹن کے پاس روس کے ریجن سائیبریا کے ٹائیگا میں تعطیلات کے دوران بھی جوہری بریف کیس تھا؟

تو پیسکوف کا جواب تھا کہ جی ہاں کیوں نہیں ہوگا؟

روسی صدر تمام ضروری مواصلاتی ٹولز بشمول اسٹریٹجک جوہری بریف کیس وہ جہاں بھی موجود ہوں چاہے وہ روس ہو یا دنیا کا کوئی دوسرا ملک ہمیشہ ان کے پاس موجود ہوتا ہے۔

Vladimir Putin