Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بلاول بھٹو نے اپنا امام تبدیل کرلیا ہے'

وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنا امام...
شائع 24 مارچ 2021 07:16pm

وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنا امام تبدیل کرلیا ہے۔پہلے فضل الرحمان اور اب سراج الحق ان کے امام ہیں۔پی ڈی ایم کی گاڑی کے اتنے ڈرائیور ہوں گے تو ایکسیڈنٹ تو ہوگا۔ خوشی ہے مریم نواز نے قانونی راستہ اختیار کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے فواد چوہدری نےاپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی گاڑی چلنے والی نہیں ہے،جس گاڑی کے اتنے ڈرائیور ہوں گے تو ایکسیڈنٹ تو ہوگا اور وہ ہوگیا ہے۔ خوشی ہے مریم نواز نے قانونی راستہ اختیار کیا۔

انہوں نےکہاکہ بلاول بھٹونے اپنا امام تبدیل کرلیا ہے، پہلے ان کے امام فضل الرحمان تھے اب سراج الحق ہیں۔ہم الیکشن اصلاحات پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔اپوزیشن سنجیدگی دکھائے موقع سے فائدہ اٹھائے،باقی معاملات پر بھی بات ہو گی۔ اگر آپ سمجھتے ہیں حکومت ایک ہاتھ سے تالی بجائے گی تو ایسا ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا عوام کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ ہے۔جو لوگ اس کی قیمت ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ویکسین خرید کر لگوالیں۔

PDM

federal cabinet

Federal govt

Maryam Nawaz

JI