Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادقین نقوی، عابدہ پروین اوراحمد فراز کو نشانِ امتیاز سے نواز دیا گیا

یوم پاکستان کےموقع پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینےکی تقریب...
شائع 24 مارچ 2021 12:44am

یوم پاکستان کےموقع پر ایوان صدر میں سول اعزازات دینےکی تقریب ہوئی۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مختلف شعبوں میں گراں قدرخدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازات سےنوازا۔مولاناطارق جمیل نے صدارتی تمغہ برائےحسن کارکردگی وصول کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایس آئی نویدصادق کوستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

ایوان صدراسلام آباد میں سول اعزازات دینےکی تقریب کا انعقادہوا۔صدرمملکت نے صادقین نقوی مرحوم کوفنِ مصوری،ادیب، شاعر اور دانشور ڈاکٹر جمیل خان جالبی مرحوم اور نامور شاعر احمد فراز مرحوم کو ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر نشان امتیاز سے نوازا۔

صادقین نقوی مرحوم اور پروفیسر سید شاکرعلی کو فن مصوری میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

صدرمملکت نے صوفیانہ موسیقی کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والی عابدہ پروین کو فن گلوکاری میں نشان امتیاز دیا۔

سیدفاروق قیصر کوپتلی تماشہ کے شعبہ، سلطانہ صدیقی اور اداکارہ بشریٰ انصاری کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو خدمات عامہ میں ہلال امتیاز دیا گیا۔

بریگیڈیئرراناعرفان شکیل رامےاور لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز کوخدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز ملا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایس آئی نوید صادق کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

مہرمحمد یاسر شہید اور سپاہی اختر خان شہید، ملک سردار خان،ملک حیات اللہ شہید، سید جواد قمراور محترمہ صفیہ شہید کو شجاعت کے اعتراف، کورونا وباء کے دوران رحلت کرنے والے ڈاکٹراسامہ ریاض شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

ممتازعالم دین مولاناطارق جمیل اورروتھ دینی لیکر ڈال کو خدماتِ پاکستان کے شعبہ،معروف اداکارہ ریشم، اداکار ہمایوں سعیداورگلوکارعلی ظفر کوصدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

Abida Parveen