Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

یومِ پاکستان پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امن نے یوم پاکستان پروزیراعظم عمران...
شائع 23 مارچ 2021 10:55pm

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امن نے یوم پاکستان پروزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام دیا اور کورونا وباء سے مقابلہ کرتی پاکستانی عوام کےلئے اس مشکل گھڑی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پیغام میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یوم ہاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوارتعلقات چاہتے ہیں۔اعتماد پر مبنی،دہشتگردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔اس مشکل دور میں آپ اور پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا متمنی ہوں.

بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے خط دفترخارجہ کے حوالے کردیا گیا.

pm imran khan

Narendra Modi

Pakistan Day